قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الواقعہ (56)

(41-50)

وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ 56|41

اور بائیں ہاتھ والے اور کیا برے ہیں بائیں ہاتھ والے۔

فِيْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِيْمٍۙ 56|42

وہ لو کی لپٹ (سخت تپش) اور کھولتے ہوئے پانی۔

وَّ ظِلٍّ مِّنْ يَّحْمُوْمٍۙ 56|43

اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں ہوں گے۔

لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِيْمٍ 56|44

جو نہ ٹھنڈا ہوگااور نہ نفع بخش۔

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَ 56|45

کیونکہ) وہ اس سے پہلے (دنیا میں) خوشحال (اور عیش و عشرت میں) تھے۔

وَ كَانُوْا يُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيْمِۚ 56|46

اور وہ بڑے گناہ پر اصرار کرتے تھے۔

وَ كَانُوْا يَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَىِٕذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ۠ۙ 56|47

اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ 56|48

اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے؟)

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ 56|49

آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ بےشک اگلے اور پچھلے۔

لَمَجْمُوْعُوْنَ۠١ۙ۬ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ 56|50

سب ایک دن کے مقرروقت پر اکٹھے کئے جائیں گے۔