قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الواقعہ (56)

(31-40)

وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ 56|31

اور بہتے ہوئے پانی میں۔

وَّ فَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍۙ 56|32

اور بہت سے پھلوں میں۔

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَة 56|33

جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ کوئی روک ٹوک ہوگی۔

وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ 56|34

اور اونچے بچھونوں پر ہوں گے۔

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ 56|35

ہم نے (حوروں) کو خاص نئے سرے سے پیدا کیا ہے۔

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ 56|36

پھر ان کو کنواریاں بنایا ہے۔

عُرُبًا اَتْرَابًاۙ 56|37

اور) پیار کرنے والیاں اور ہم عمر ہیں۔

لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ 56|38

یہ سب نعمتیں دائیں ہاتھ والوں کے لئے ہیں۔

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ 56|39

ایک بڑی جماعت اگلوں میں سے۔

وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَؕ 56|40

اور ایک بڑی جماعت پچھلوں میں سے ہے۔