قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الواقعہ (56)

(21-30)

وَ لَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ 56|21

اور پرندوں پرندوں کے گوشت بھی جس کی وہ خواہش کریں گے۔

وَ حُوْرٌ عِيْنٌۙ 56|22

اور ان کیلئے) گوری رنگت والی غزال چشم حوریں بھی ہوں گی۔

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ 56|23

جو چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (حسین) ہوں گی۔

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ 56|24

یہ سب کچھ ان کے ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔

لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِيْمًاۙ 56|25

وہ اس میں کوئی فضول اور گناہ والی بات نہیں سنیں گے۔

اِلَّا قِيْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا 56|26

مگر صرف سلام و دعا کی آواز آئے گی۔

وَ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِؕ 56|27

اور وہ دائیں ہاتھ والے اور وہ دائیں والے کیا اچھے ہیں۔

فِيْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ 56|28

وہ ایسی بیری کے درختوں میں ہوں گے جن میں کانٹے نہیں ہوں گے۔

وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ 56|29

اورتہہ بہ تہہ کیلوں میں۔

وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ 56|30

اور (دور تک) پھیلے ہوئے سایوں میں۔