قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الواقعہ (56)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ 56|1

جب واقعہ ہو نے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی۔

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ 56|2

جس کے واقع ہو نے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ 56|3

وہ (کسی کو) پست کرنے والی اور (کسی کو) بلند کرنے والی ہوگی۔

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ 56|4

جب زمین بالکل ہلا ڈالی جائے گی۔

وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ 56|5

اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ 56|6

اور) پراگندہ غبار کی طرح ہو جائیں گے۔

وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ 56|7

اورتم لوگ تین قسم کے ہو جاؤ گے۔

فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِؕ 56|8

پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟

وَ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ 56|9

اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟

وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ 56|10

اور (تیسری قِسم) سبقت کرنے والوں کی ہوگی وہ تو سبقت کرنے والے ہی ہیں۔