قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الواقعہ (56)

(51-60)

ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ۠ۙ 56|51

پھر تم اے گمراہو اور جھٹلانے والو۔

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ 56|52

تم (تلخ ترین درخت) زقوم سے کھاؤ گے۔

فَمَالِـُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ 56|53

اور اسی سے (اپنے) پیٹ بھرو گے۔

فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِ 56|54

اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی پیو گے۔

فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِيْمِؕ 56|55

جس طرح سخت پیاسے اونٹ (بےتحاشا) پانی پیتے ہیں۔

هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّيْنِؕ 56|56

جزا و سزا کے دن یہ ان کی مہمانی ہوگی۔

نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ 56|57

ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم (قیامت کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے؟

اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ 56|58

کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو۔

ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ 56|59

کیا تم اسے(آدمی بنا کر) پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے و الے ہیں۔

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ۠ۙ 56|60

ہم نے ہی تمہارے درمیان موت (کا نظام) مقرر کیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔