فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|51
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِيْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ 55|52
ان دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قِسمیں ہوں گی۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|53
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟
مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآىِٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ 55|54
وہ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے اور دونوں باغوں کے تیار پھل ان کے بہت ہی نزدیک ہوں گے۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|55
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِيْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ 55|56
ان جنتوں میں نیچی نگاہ والی (حوریں) ہوں گی جن کو ان (جنتیوں) سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|57
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
كَاَنَّهُنَّ الْيَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُ 55|58
وہ(حوریں) ایسی ہوں گی جیسے یاقوت اور مرجان۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|59
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ 55|60
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے؟