فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|61
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ 55|62
ان دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ اور بھی ہیں۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|63
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مُدْهَآمَّتٰنِۚ 55|64
دونوں گہرے سبز سیاہی مائل۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|65
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ 55|66
ان دو باغوں میں دو چشمے ہوں گے جوش مارتے ہوئے۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|67
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّان 55|68
ان میں پھل، کھجور اور انار ہوں گے۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|69
پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌۚ 55|70
ان میں اچھی سیرت و صورت والی (حوریں) ہوں گی۔