قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الرحمٰن (55)

(41-50)

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِيْ وَ الْاَقْدَامِ 55|41

مجرم اپنے چہروں (اپنی علامتوں) سے پہچان لئے جائیں گے اور پھر پیشانیوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے (اور جہنم میں پھینک دئیے جائیں گے)۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|42

سو تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِيْ يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ 55|43

یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم لوگ جھٹلایا کرتے تھے۔

يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا وَ بَيْنَ حَمِيْمٍ اٰنٍۚ 55|44

وہ (مجرم) اس (دوزخ) اور اس کے انتہائی کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|45

پس اے جن و انس! سو تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ 55|46

اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو باغ ہیں۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|47

پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ ۔

ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ 55|48

دونوں باغ بہت سی شاخوں والے۔

فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ 55|49

پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں جھٹلاؤگے؟

فِيْهِمَا عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِۚ 55|50

ان دونوں باغوں میں دو چشمے جاری ہوں گے۔