عَمَّ (30)

سورۃ الطارق (86)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ 86|1

قَسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہو نے والے کی۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ 86|2

اورتمہیں کیا معلوم کہ رات کو نمودار ہو نے والا کیا ہے؟

النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ 86|3

وہ چمکتا ہوا تاراہے۔

اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظ 86|4

کوئی متنفس ایسا نہیں ہے جس پرکوئی نگہبان نہ ہو۔

فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ 86|5

سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے؟

خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ 86|6

اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔

يَّخْرُجُ مِنْۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآىِٕبِؕ 86|7

جو ریڑھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔

اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ 86|8

بےشک وہ (خدا) اس کے لوٹا سکنے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔

يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىِٕرُۙ 86|9

جس دن سب پوشیدہ راز کھل جائیں گے۔

فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍ 86|10

پس اس وقت نہ خود انسان کے پاس کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ہوگا۔