اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيْرُ 85|11
بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے (جنت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌؕ 85|12
بےشک تمہارے پروردگار کی گرفت بڑی سخت ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُۚ 85|13
وہی پہلی بار پیدا کرنے والا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ 85|14
وہ بڑا بخشنے والا (اور) بڑا محبت کرنے والا ہے۔
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُۙ 85|15
وہ عرش کامالک (اور) بڑی شان والا ہے۔
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُؕ 85|16
وہ جو چاہتا ہے وہ کر گزرتا ہے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْجُنُوْدِ 85|17
کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ 85|18
یعنی فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی۔
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ تَكْذِيْبٍ 85|19
بلکہ یہ کافر (و منکر) تو جھٹلانے میں لگے ہیں۔
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِيْط 85|20
حالانکہ اللہ ان کو آگے پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے۔
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْد 85|21
بلکہ وہ بڑی شان والا قرآن ہے۔
فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ 85|22
جو لوحِ محفوظ میں ثبت ہے۔