عَمَّ (30)

سورۃ الانشقاق (84)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ 84|1

اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ 84|2

اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن لے گا (اور اس کی تعمیل کرے گا) اور اس پر لازم بھی یہی ہے۔

وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ 84|3

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔

وَ اَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَ تَخَلَّتْۙ 84|4

اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہو جائے گی۔

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ 84|5

اور اپنے پروردگار کا حکم سنے گی اور (اس کی تعمیل کرے گی) اور اس پر لازم بھی یہی ہے۔

يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِيْهِۚ 84|6

اے انسان! تو کشاں کشاں اپنے پروردگار کی طرف (کھنچا چلا) جا رہا ہے اور اس کی بارگاہ میں حاضر ہو نے والا ہے۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ 84|7

پس جس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا 84|8

تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔

وَّ يَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا 84|9

اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش و خرم لوٹے گا۔

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ 84|10

اور جس کا نامۂ اعمال اس کے پس پشت دیا جائے گا۔