قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ النجم (53)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰى 53|1

قَسم ہے ستارے کی جبکہ وہ ڈوبنے لگے۔

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰى 53|2

کہ تمہارا یہ ساتھی (پیغمبرِ اسلام(ص)) نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا ہے۔

وَ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰى 53|3

اور وہ (اپنی) خواہشِ نفس سے بات نہیں کرتا۔

اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى 53|4

وہ تو بس وحی ہے جو ان کی طرف کی جاتی ہے۔

عَلَّمَهٗ شَدِيْدُ الْقُوٰى 53|5

ان کو ایک زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے۔

ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰى 53|6

جو بڑا صاحبِ قدرت (یا بڑا دانا و حکیم) ہے پھر (وہ اپنی اصلی شکل میں) کھڑا ہوا۔

وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰ 53|7

جبکہ وہ آسمان کے بلند ترین کنارہ پر تھا۔

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى 53|8

پھر وہ قریب ہوا اور زیادہ قریب ہوا۔

فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰى 53|9

یہاں تک دو کمان کے برابریا اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا۔

فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰى 53|10

پس اس (اللہ) نے اپنے بندہ (خاص) کی طرف وحی کی جو وحی کی۔