بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
وَ الطُّوْرِۙ 52|1
قَسم ہے طور کی۔
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ 52|2
اور ایک کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے۔
فِيْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ 52|3
کھلے ورق میں۔
وَّ الْبَيْتِ الْمَعْمُوْرِۙ 52|4
اور قَسم ہے اس گھر کی جو آباد ہے۔
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ 52|5
اور اس چھت کی جو بلند ہے۔
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ 52|6
اور اس سمندر کی جو موجزن ہے۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ 52|7
بےشک تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہونے والا ہے۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ 52|8
جس کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہے۔
يَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا 52|9
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا۔
وَّ تَسِيْرُ الْجِبَالُ سَيْرًاؕ 52|10
اور پہاڑ چلنے لگیں گے۔