حٰمٓ (26)

سورۃ الذاریات (51)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ الذّٰرِيٰتِ ذَرْوًاۙ 51|1

قَسم ہے ان (ہواؤں) کی جو گرد و غبار اڑاتی ہیں۔

فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ 51|2

پھر ان (بادلوں) کی جو پانی کا بوجھ اٹھانے والے ہیں۔

فَالْجٰرِيٰتِ يُسْرًاۙ 51|3

پھر ان (کشتیوں) کی جو دھیمی رفتار سے چلنے والی ہیں۔

فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ 51|4

پھر ان (فرشتوں کی) جو معاملہ کے تقسیم کرنے والے ہیں۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ 51|5

بےشک تم سے جو وعدہ کیا گیا ہے وہ سچا ہے۔

وَّ اِنَّ الدِّيْنَ لَوَاقِعٌؕ 51|6

اور بےشک جزا وسزا ضرور واقع ہو نے والی ہے۔

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ 51|7

اور قَسم ہے راستوں والے آسمان کی۔

اِنَّكُمْ لَفِيْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ 51|8

تم مختلف (بےجوڑ) باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔

يُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ 51|9

اس (دین) سے پھرتا وہی ہے جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔

قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ 51|10

غارت ہوں اٹکل پچو باتیں بنانے والے۔