الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ 51|11
جو غفلت کے عالم میں مدہوش ہیں (بھولے پڑے ہیں)۔
يَسْـَٔلُوْنَ اَيَّانَ يَوْمُ الدِّيْنِ 51|12
وہ پوچھتے ہیں کہ جزا و سزا کا دن کب آئے گا؟
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُوْنَ 51|13
جس دن یہ لوگ آگ میں تپائے جائیں گے۔
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْن 51|14
ور) ان سے کہا جائے گا کہ اپنے فتنہ کا مزا چکھو یہی وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ 51|15
بےشک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور باغوں میں ہوں گے۔
اٰخِذِيْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِيْن 51|16
اور ان کا پروردگار جو کچھ انہیں عطا کرے گا وہ لے رہے ہوں گے بےشک وہ اس (دن) سے پہلے ہی (دنیا میں) نیکوکار تھے۔
كَانُوْا قَلِيْلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُوْنَ 51|17
یہ لوگ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے۔
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُوْن 51|18
اور صبح سحر کے وقت مغفرت طلب کیا کرتے تھے۔
وَ فِيْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىِٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ 51|19
اور ان کے مالوں میں سے سوال کرنے والے اور سوال نہ کرنے والے محتاج سب کا حصہ تھا۔
وَ فِي الْاَرْضِ اٰيٰتٌ لِّلْمُوْقِنِيْنَۙ 51|20
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے (ہماری قدرت کی) نشانیاں ہیں۔