اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ مَقَامٍ اَمِيْنٍ 44|51
بےشک جو پرہیزگار لوگ ہیں وہ امن و سکون کی جگہ پر ہوں گے۔
فِيْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۚۙ 44|52
یعنی باغوں میں اور چشموں میں۔
يَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِيْنَۚۙ 44|53
وہ سندس و اسبترق (باریک اور دبیز ریشم) کے کپڑے پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ 44|54
یہ بات اسی طرح ہے اور ہم ان کی گوری رنگت اور بڑی آنکھوں والی عورتوں (حوروں) سے شادی کریں گے۔
يَدْعُوْنَ فِيْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيْنَۙ 44|55
وہ اس میں بڑے امن و سکون کے ساتھ ہر قِسم کے میوے طلب کریں گے۔
لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ 44|56
وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے۔
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ 44|57
یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کے فضل و کرم سے ہوگا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ 44|58
پس ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان پر بالکل آسان بنا دیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ 44|59
اچھا) آپ انتظار کیجئے! یقیناً وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔