يَوْمَ لَا يُغْنِيْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَيْـًٔا وَّ لَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ 44|41
جس دن کوئی دوست کسی دوست کوکوئی فائدہ نہیں پہنچاسکے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی۔
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ 44|42
مگر وہ جس پر اللہ رحم کرے بےشک وہ بڑا غالب (اور) بڑا رحم کرنے والا ہے۔
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ 44|43
بیشک زقوم کا درخت۔
طَعَامُ الْاَثِيْمِ٤ۖۛۚ 44|44
گنہگار کی غذا ہوگا۔
كَالْمُهْلِ١ۛۚ يَغْلِيْ فِي الْبُطُوْنِ 44|45
پگھلے ہوئے تانبےکی طرح پیٹوں میں جوش کھائے گا۔
كَغَلْيِ الْحَمِيْمِ 44|46
جس طرح گرم کھولتا ہوا پانی ہے۔
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِيْمِۗ 44|47
اس کو پکڑو۔اور اسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط تک لے جاؤ۔
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيْمِؕ 44|48
اور پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو۔
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُ 44|49
مزا چکھ تُو تو بڑا معزز اور مکرم ہے۔
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ 44|50
یہ وہی ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔