وَ قَالَ الَّذِيْنَ (19)

سورۃ الشعراء (26)

(131-140)

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ 26|131

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَ اتَّقُوا الَّذِيْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ 26|132

اور اس ذات سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری مدد کی ہے جنہیں تم جانتے ہو۔

اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِيْنَ 26|133

یعنی) اس نے مویشیوں اور اولاد سے تمہاری مدد فرمائی۔

وَ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۚ 26|134

اور باغات اور چشموں سے۔

اِنِّيْۤ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍؕ 26|135

میں تمہارے متعلق ایک بہت بڑے (سخت) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَيْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِيْنَ 26|136

ان لوگوں نے کہا کہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو۔ ہمارے لئے برابر ہے۔

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِيْنَ 26|137

یہ (ڈراوا) تو بس اگلے لوگوں کی عادت ہے۔

وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَۚ 26|138

اور ہم کبھی عذاب میں مبتلا ہونے والے نہیں ہیں۔

فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 26|139

پس انہوں نے اس (ہود) کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں ہلاک کر دیا بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لائے نہیں تھے۔

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ 26|140

اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب، بڑا رحم کرنے والا ہے۔