كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِيْنَۚۖ 26|141
قومِ ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ 26|142
جبکہ ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ 26|143
میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ 26|144
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ 26|145
اور میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔
اَتُتْرَكُوْنَ فِيْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيْنَ 26|146
کیا تمہیں ان چیزوں میں جو یہاں ہیں امن و اطمینان سے چھوڑ دیا جائے گا۔
فِيْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ 26|147
یعنی) باغوں اور چشموں میں۔
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيْمٌۚ 26|148
اور ان کھجوروں میں جن کے خوشے نرم اور خوب بھرے ہوئے ہیں۔
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَۚ 26|149
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر اتراتے ہوئے (یا مہارت سے) مکانات بناتے ہو۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ 26|150
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔