بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ 114|1
اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ میں پناہ لیتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔
مَلِكِ النَّاسِۙ 114|2
سب انسانوں کے بادشاہ کی۔
اِلٰهِ النَّاسِۙ 114|3
سب لوگوں کے الٰہ (خدا) کی۔
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ 114|4
بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔
الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ 114|5
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ 114|6
خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔