عَمَّ (30)

سورۃ الفلق (113)

(1-5)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ 113|1

اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے کہ میں پناہ لیتا ہوں صبح کے پروردگار کی۔

مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ 113|2

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔

وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ 113|3

اور رات کی تاریکی کے شر سے جبکہ وہ چھا جائے۔

وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِۙ 113|4

اوران کے شر سے جو گِرہوں میں پھونکے مارتی ہیں۔

وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ 113|5

اورحاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔