عَمَّ (30)

سورۃ الفجر (89)

(21-30)

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا 89|21

ہرگز نہیں! وہ وقت یاد کرو جب زمین کو توڑ کر ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔

وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ 89|22

اور تمہارا پروردگار (یعنی اس کا حکم) آجائے گا اور فرشتے قطار اندر قطار آئیں گے۔

وَ جِايْٓءَ يَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰى 89|23

اور اس دن جہنم (سامنے) لائی جائے گی اور اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر اب سمجھ آنے کا کیا فائدہ؟

يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِيْ 89|24

وہ کہے گا کہ کاش! میں نے اپنی (اس) زندگی کیلئے کچھ آگے بھیجا ہوتا۔

فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ 89|25

پس اس دن نہ تو خدا کی طرح کوئی عذاب دے گا۔

وَّ لَا يُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ 89|26

اور نہ اس کے باندھنے کی طرح کوئی باندھ سکے گا۔

يٰۤاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُۗۖ 89|27

ارشاد ہوگا) اے نفسِ مطمئن۔

ارْجِعِيْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة 89|28

تو اس حالت میں اپنے پروردگار کی طرف چل کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے۔

فَادْخُلِيْ فِيْ عِبٰدِيْۙ 89|29

پس تُو میرے (خاص) بندوں میں داخل ہو جا۔

وَ ادْخُلِيْ جَنَّتِيْ 89|30

اور میری جنت میں داخل ہو جا۔