الَّذِيْنَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ۪ۙ 89|11
ان لوگوں نے شہروں میں سرکشی کی تھی۔
فَاَكْثَرُوْا فِيْهَا الْفَسَادَ۪ۙ 89|12
اوران میں بہت فساد پھیلایا تھا۔
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ 89|13
تو آپ کے پروردگار نے ان پر عذاب کا کَوڑا برسایا۔
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ۠ؕ 89|14
بےشک آپ(ص) کا پروردگار (ایسے لوگوں کی) تاک میں ہے۔
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ رَبِّيْۤ اَكْرَمَنِؕ 89|15
لیکن انسان (کا حال یہ ہے کہ) جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور اسے عزت و نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے میری عزت افزائی کی۔
وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ رَبِّيْۤ اَهَانَنِۚ 89|16
اور جب وہ (خدا) اسے اس طرح آزماتا ہے کہ اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کر دیا۔
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِيْمَ 89|17
ہرگز نہیں! بلکہ تم لوگ یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِۙ 89|18
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو آمادہ نہیں کرتے۔
وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا 89|19
اور وراثت کا سارا مال (حلال و حرام) سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔
وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا 89|20
اورتم مال و منال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔