عَمَّ (30)

سورۃ الغاشیہ (88)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْغَاشِيَةِؕ 88|1

کیا تمہیں (کائنات پر) چھا جانے والی (مصیبت یعنی قیامت) کی خبر پہنچی ہے؟

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ خَاشِعَةٌۙ 88|2

اس دن کچھ چہرے ذلیل (اترے ہوئے) ہوں گے۔

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ 88|3

سخت محنت کرنے والے (نڈھال اور) تھکے ماندے ہوں گے۔

تَصْلٰى نَارًا حَامِيَةًۙ 88|4

وہ دہکتی ہوئی آگ میں پڑیں گے (اور جھلسیں گے)۔

تُسْقٰى مِنْ عَيْنٍ اٰنِيَةٍؕ 88|5

انہیں کھولتے ہوئے چشمہ کا پانی پلایا جائے گا۔

لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍۙ 88|6

وہاں) ان کیلئے کوئی کھانا نہ ہوگا سوائے خاردار جھاڑ کے۔

لَّا يُسْمِنُ وَ لَا يُغْنِيْ مِنْ جُوْعٍؕ 88|7

جو نہ (انہیں) موٹا کرے گا اور نہ بھوک دور کرے گا۔

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ 88|8

اور) کچھ چہرے اس دن تر و تازہ (اور با رونق) ہوں گے۔

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌۙ 88|9

اپنی کاوش و کوشش پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔

فِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ 88|10

اور) عالیشان جنت میں ہوں گے۔