فَجَعَلْنٰهُ فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍۙ 77|21
پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام (رحمِ مادر) میں رکھا۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ 77|22
ایک مقررہ مدت تک۔
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ 77|23
اس سے ثابت ہوا کہ) ہم قادر ہیں پس ہم کیسے اچھے قادر ہیں۔
وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|24
ہم کیسا اچھا اندازہ کرنے والے ہیں) تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ 77|25
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا۔
اَحْيَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ 77|26
زندوں کو بھی اور مُردوں کو بھی۔
وَّ جَعَلْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَيْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ 77|27
اور ہم نے اس میں بلند و بالا پہاڑ بنائے اور تمہیں خوشگوار (اور میٹھے) پانی سے سیراب کیا۔
وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|28
تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ 77|29
حکم ہوگا) جاؤ اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِيْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ 77|30
جاؤ اس سایہ کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں۔