تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ المرسلات (77)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ 77|1

قَسم ہے ان کی جو مسلسل چھوڑ دی جاتی ہیں۔

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ 77|2

پھر (آندھی کی طرح) تیز و تند چلتی ہیں۔

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ 77|3

جو (بادلوں کو) پھیلانے والی ہیں۔

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ 77|4

پھر (انہیں) متفرق کر دیتی ہیں۔

فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًاۙ 77|5

پھر (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالتی ہیں۔

عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ 77|6

حجت تمام کر کے) عذر قطع کرنے کیلئے یا ڈراوے کیلئے۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ 77|7

بےشک جس چیز کا تم سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہو نے والی ہے۔

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ 77|8

پس جب ستارے گرائے جائیں گے۔

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ 77|9

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔

وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ 77|10

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اڑا دیئے جائیں گے۔