تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ القیامہ (75)

(31-40)

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ 75|31

اتنا کچھ سمجھانے کے باوجود اس مخصوص آدمی نے) نہ تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی۔

وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ 75|32

بلکہ اس نے جھٹلایا اور منہ پھیر لیا۔

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ يَتَمَطّٰى 75|33

پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چلا گیا۔

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ 75|34

یہ (روش) تیرے ہی لئے سزاوار ہے اور تیرے ہی لائق ہے۔

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ 75|35

پھر یہ تیرے ہی لائق ہے اور تیرے ہی لئے سزوار ہے۔

اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ يُّتْرَكَ سُدًىؕ 75|36

کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ اسے یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

اَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِيٍّ يُّمْنٰى 75|37

کیاوہ شروع میں منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو (رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے؟

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى 75|38

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا پھر اس (خدا) نے اسے پیدا کیا اور پھر (اس کے) اعضاء درست کئے۔

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ 75|39

پھر اس سے دو قِسمیں بنائیں مرد و عورت۔

اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ يُّحْيِۧ الْمَوْتٰى 75|40

کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ وہ مُردوں کو پھر زندہ کر دے۔