كَلَّا لَا وَزَرَؕ 75|11
ہرگز نہیں! کہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
اِلٰى رَبِّكَ يَوْمَىِٕذِ ا۟لْمُسْتَقَرُّؕ 75|12
اس دن صرف آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ٹھکانہ ہوگا۔
يُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ يَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ 75|13
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا (عمل) آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا؟
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِيْرَة 75|14
بلکہ خود انسان اپنے حال کو خوب جانتا ہے۔
وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِيْرَهٗؕ 75|15
اگرچہ کتنے ہی بہانے پیش کرے۔
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ 75|16
اے رسول (ص)) آپ(ص) اپنی زبان کو اس (قرآن) کے ساتھ حرکت نہ دیجئے تاکہ اسے جلدی جلدی (حفظ) کر لیں۔
اِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَه 75|17
بیشک اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا ہماے ذمہ ہے۔
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ 75|18
پس جب ہم اسے پڑھیں تو آپ(ص) بھی اسی کے مطابق پڑھیں۔
ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهٗؕ 75|19
پھر اس کا واضح کرنا بھی ہمارے ذمہ ہے۔
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ 75|20
ہرگز نہیں بلکہ تم جلدی ملنے والی (دنیا) سے محبت کرتے ہو۔