تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ المعارج (70)

(21-30)

وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوْعًاۙ 70|21

اورجب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بہت بُخل کرتا ہے۔

اِلَّا الْمُصَلِّيْنَۙ 70|22

مگر وہ نمازی (اس عیب سے محفوظ ہیں)۔

الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ۪ۙ 70|23

جو اپنی نمازوں پر مُداومَت کرتے ہیں۔

وَ الَّذِيْنَ فِيْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ 70|24

اورجن کے مالوں میں مقررہ حق ہے۔

لِّلسَّآىِٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ 70|25

سا ئل اور محروم کا۔

وَ الَّذِيْنَ يُصَدِّقُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْن 70|26

اور جو جزا و سزا کے دن کی تصدیق کرتے ہیں۔

وَ الَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ 70|27

اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَاْمُوْنٍ 70|28

کیونکہ ان کے پروردگار کا عذاب وہ چیز ہے جس سے کسی کو مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔

وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ 70|29

اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ 70|30

سوائے اپنی بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے کہ اس میں ان پر کوئی ملامت نہیں ہے۔