يُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِيْ مِنْ عَذَابِ يَوْمِىِٕذٍۭ بِبَنِيْهِۙ 70|11
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کیلئے اپنے بیٹوں،
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِيْهِۙ 70|12
اپنی بیوی اور اپنے بھائی،
وَ فَصِيْلَتِهِ الَّتِيْ تُـْٔوِيْهِۙ 70|13
اور اپنے قریبی کنبہ جو اسے پناہ دینے والا ہے۔
وَ مَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا١ۙ ثُمَّ يُنْجِيْهِۙ 70|14
اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور پھر یہ (فدیہ) اسے نجات دلا دے۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ 70|15
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کا شعلہ ہے۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ 70|16
جو کھال کو ادھیڑ کر رکھ دے گا۔
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ 70|17
اور ہر اس شخص کو (اپنی طرف) بلائے گا جو پیٹھ پھرائے گااور رُوگردانی کرے گا۔
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى 70|18
اور جس نے (مال) جمع کیا اور پھر اسے سنبھال کر رکھا۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ 70|19
بےشک انسان بےصبرا پیدا ہوا ہے۔
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ 70|20
جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ بہت گھبرا جاتا ہے۔