وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَۙ 37|71
اور بے شک ان سے پہلے بھی اگلوں میں اکثر لوگ گمراہ ہو چکے تھے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِيْهِمْ مُّنْذِرِيْنَ 37|72
اور ہم نے ان میں ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے۔
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِيْنَۙ 37|73
تو دیکھو کہ ڈرائے ہوؤں کا انجام کیا ہوا؟
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ 37|74
ہاں البتہ اللہ کے برگزیدہ بندے اس سے مستثنیٰ ہیں۔
وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيْبُوْنَ 37|75
اور یقینا نوح(ع) نے ہم کو پکارا تو ہم کیا اچھا جواب دینے والے تھے۔
وَ نَجَّيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ 37|76
اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو سخت تکلیف سے نجات دی۔
وَ جَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِيْنَ 37|77
اور ہم نے انہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا۔
وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْاٰخِرِيْنَ 37|78
اور ہم نے بعد میں آنے والے لوگوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِي الْعٰلَمِيْنَ 37|79
تمام جہانوں میں نوح(ع) پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ 37|80
بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔