وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(121-130)

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ 37|121

اسی طرح ہم نیکوکاروں کو جزا دیتے ہیں۔

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ 37|122

بیشک یہ دونوں ہمارے مؤمن بندوں میں سے تھے۔

وَ اِنَّ اِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ 37|123

اور بے شک الیاس(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ 37|124

وہ وقت یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو؟

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِيْنَۙ 37|125

کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو (اور اس کی پرستش کرتے ہو) اور بہترین خالق اللہ کو چھوڑتے ہو۔

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ 37|126

جو تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے والے آباء و اجداد کا بھی پروردگار ہے۔

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ 37|127

سو ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا۔ لہٰذا وہ (سزا کیلئے) ضرور (پکڑ کر) حاضر کئے جائیں گے۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ 37|128

ہاں البتہ جو اللہ کے مخلص اور برگزیدہ بندے ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ہیں۔

وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْاٰخِرِيْنَ 37|129

اور ہم نے آئندہ آنے والوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ يَاسِيْنَ 37|130

سلام ہو الیاس(ع) پر۔