قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ سَنُعِيْدُهَا سِيْرَتَهَا الْاُوْلٰى 20|21
ارشاد ہوا اسے پکڑ لو۔ اور ڈرو نہیں ہم ابھی اسے اس کی پہلی حالت کی طرف پلٹا دیں گے۔
وَ اضْمُمْ يَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوْٓءٍ اٰيَةً اُخْرٰىۙ 20|22
اور اپنے ہاتھ کو سمیٹ کر اپنے بازو کے نیچے (بغل میں) کر لو وہ کسی برائی و بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا یہ دوسری نشانی ہوگی۔
لِنُرِيَكَ مِنْ اٰيٰتِنَا الْكُبْرٰى 20|23
تاکہ ہم آپ کو اپنی بڑی نشانیوں سے کچھ دکھائیں۔
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى 20|24
جاؤ فرعون کے پاس کہ وہ بڑا سرکش ہو گیا ہے۔
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ 20|25
موسیٰ نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ کشادہ فرما۔ (حوصلہ فراخ کر)۔
وَ يَسِّرْ لِيْۤ اَمْرِيْ 20|26
اور میرے کام کو میرے لئے آسان کر۔
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ 20|27
اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔
يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ 20|28
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔
وَ اجْعَلْ لِّيْ وَزِيْرًا مِّنْ اَهْلِيْ 20|29
اور میرے خاندان میں سے میرا وزیر بنا۔
هٰرُوْنَ اَخِيۙ 20|30
میرے بھائی ہارون کو ۔