عَمَّ (30)

سورۃ الکافرون (109)

(1-6)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ 109|1

اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے اے کافرو۔

لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ 109|2

میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ 109|3

اور نہ تم اس (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ 109|4

اور نہ میں ان (بتوں) کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ 109|5

اور نہ تم (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَ لِيَ دِيْنِ 109|6

تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین۔