بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
وَ الْعٰدِيٰتِ ضَبْحًاۙ 100|1
قَسم ہے ان گھوڑوں کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں۔
فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًاۙ 100|2
پھر اپنی ٹاپوں کی ٹھوکر سے (پتھر سے) چنگاریاں نکا لتے ہیں۔
فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًاۙ 100|3
پھر صبح کے وقت (اچانک) چھاپہ مارتے ہیں۔
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ 100|4
تو اس طرح گَرد و غبار اڑاتے ہیں۔
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ 100|5
پھر اسی حالت میں (دشمن کی) جماعت (لشکر) میں گھس جاتے ہیں۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ 100|6
بےشک انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔
وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌۚ 100|7
اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔
وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ 100|8
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بڑا سخت (گرفتار) ہے۔
اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِۙ 100|9
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں سے نکال لیا جائے گا جو کچھ ان میں (دفن) ہے۔
وَ حُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ 100|10
اور جو کچھ سینوں میں (چھپا ہوا) ہے وہ ظاہر کر دیا جائے گا۔
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِيْرٌ 100|11
اس دن ان کا پروردگار ان کے حالات سے بڑا باخبر ہوگا۔