بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
وَ التِّيْنِ وَ الزَّيْتُوْنِۙ 95|1
قَسم ہے انجیر اور زیتون کی۔
وَ طُوْرِ سِيْنِيْنَۙ 95|2
اور طُورِ سینا کی۔
وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِۙ 95|3
اور پُرامن شہر (مکہ) کی۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْۤ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ 95|4
ہم نے انسان کو بہترین ساخت و انداز کے ساتھ پیدا کیا ہے۔
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِيْنَۙ 95|5
پھر اسے (اس کی کج رفتاری کی وجہ سے) پست ترین حالت کی طرف لوٹا دیا۔
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ 95|6
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے سو ان کیلئے ختم نہ ہو نے والا اجر ہے۔
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِؕ 95|7
تواس کے بعد آپ(ص) کو جزا و سزا کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے؟
اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ 95|8
کیا اللہ سبحانہٗ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟