عَمَّ (30)

سورۃ الضحیٰ (93)

(1-11)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ الضُّحٰىۙ 93|1

قَسم ہے روزِ روشن کی۔

وَ الَّيْلِ اِذَا سَجٰىۙ 93|2

اور رات کی جب کہ وہ آرام و سکون کے ساتھ چھا جائے۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ 93|3

اے رسول(ص)) نہ آپ کے پروردگار نے آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ ناراض ہوا ہے۔

وَ لَلْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى 93|4

یقیناً آپ کے لئے انجام (اور بعد کا دور) آغاز (پہلے دور) سے بہتر ہے۔

وَ لَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى 93|5

اورعنقریب آپ(ص) کا پروردگار آپ(ص) کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ(ص) خوش ہو جائینگے۔

اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰى 93|6

کیا خدانے آپ(ص) کو یتیم نہیں پایا؟ تو پناہ کی جگہ دی؟

وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى 93|7

اور آپ(ص) کو گمنام پایا تو (لوگوں کو آپ(ص) کی طرف) راہنمائی کی۔

وَ وَجَدَكَ عَآىِٕلًا فَاَغْنٰىؕ 93|8

اور اللہ تعالیٰ نے آپ(ص) کونادار پایا سو مالدار بنا دیا۔

فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ 93|9

پس یتیم پر سختی نہ کیجئے۔

وَ اَمَّا السَّآىِٕلَ فَلَا تَنْهَرْؕ 93|10

اور سائل کو نہ جھڑکئے۔

وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ 93|11

اور اپنے پروردگار کی نعمت کا اظہار کیجئے۔