عَمَّ (30)

سورۃ البلد (90)

(11-20)

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ 90|11

مگر وہ (نیکی کی) دشوار گزار گھاٹی سے نہیں گزرا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ 90|12

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ دشوار گزار گھاٹی کیا ہے؟

فَكُّ رَقَبَةٍۙ 90|13

وہ کسی گردن کو (غلامی یا قرض سے) چھڑانا۔

اَوْ اِطْعٰمٌ فِيْ يَوْمٍ ذِيْ مَسْغَبَةٍۙ 90|14

یا بھوک کے دن۔

يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ 90|15

کسی یتیم رشتہ دار کو۔

اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ 90|16

یاخاکسار مسکین کو کھانا کھلانا۔

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ 90|17

پھر وہ ان لوگوں میں سے بھی ہوتا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبر کرنے اور رحم کرنے کی وصیت کی۔

اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِؕ 90|18

یہی لوگ داہنے (ہاتھ) والے ہیں۔

وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ 90|19

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں (ہاتھ والے ہیں)۔

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ 90|20

ان پر چَو طرفہ بند کی ہوئی آگ محیط ہوگی۔