عَمَّ (30)

سورۃ التکویر (81)

(11-20)

وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ 81|11

اور جب آسمان کھول دیا جائے گا۔

وَ اِذَا الْجَحِيْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ 81|12

اور جب دوزخ بھڑکا دی جائے گی۔

وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ 81|13

اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ 81|14

تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے کیا لا کر پیش کیا ہے۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ 81|15

تو نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے۔

الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ 81|16

سیدھے چلنے اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔

وَ الَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ 81|17

اور قَسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ جانے لگے۔

وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ 81|18

اور صبح کی جب وہ سانس لے کر آنے لگے۔

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۙ 81|19

بےشک یہ (قرآن) ایک معزز پیغامبر(ص) کا قول ہے۔

ذِيْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِيْنٍۙ 81|20

جو قوت والا ہے اور مالکِ عرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔