عَمَّ (30)

سورۃ عبس (80)

(11-20)

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ 80|11

ہرگز نہیں! یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ 80|12

جو چاہے اسے قبول کرے۔

فِيْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ 80|13

یہ (قرآن) ان صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں۔

مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ 80|14

بلند مر تبہ (اور) پاک و پاکیزہ ہیں۔

بِاَيْدِيْ سَفَرَةٍۙ 80|15

جو ایسے کاتبوں کے ہاتھوں سے (لکھے ہوئے) ہیں۔

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ 80|16

جو معزز اور نیکوکار ہیں۔

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ 80|17

غارت ہو (منکر) انسان یہ کتنا بڑا ناشکرا ہے؟

مِنْ اَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهٗؕ 80|18

اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے؟

مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ 80|19

نطفہ سے اسے پیدا کیا ہے اور پھر اس کے اعضاء و جوا رح کا اندازہ مقرر کیا ہے۔

ثُمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٗۙ 80|20

پھر (زندگی کا) راستہ اس کے لئے آسان کر دیا۔