فَكَذَّبَ وَعَصٰى 79|21
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔
ثُمَّ اَدْبَرَ يَسْعٰى 79|22
پھر وہ پلٹا (اور مخالفانہ سرگرمیوں میں) کوشاں ہو گیا۔
فَحَشَرَ فَنَادٰى 79|23
یعنی (لوگوں کو) جمع کیا اور پکار کر کہا۔
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى 79|24
کہ میں تمہارا سب سے بڑا پرورگار ہوں۔
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰى 79|25
پس اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے (دوہرے) عذاب میں پکڑا۔
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰى 79|26
بےشک اس (قصہ) میں بڑی عبرت ہے ہر اس شخص کیلئے جو (خدا سے) ڈرے۔
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَا 79|27
کیا تم لوگوں کا (دوبارہ) پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے؟ یا آسمان کا؟ اللہ نے اس کو بنایا۔
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ 79|28
اور اس کی چھت کو بلند کیا پھر اس کو درست کیا۔
وَ اَغْطَشَ لَيْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ 79|29
اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔
وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا 79|30
اس کے بعد زمین کو بچھایا۔