وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪ 78|11
اور دن کو تحصیلِ معاش کا وقت بنایا۔
وَّ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا 78|12
اور ہم نے تم پر سات مضبوط (آسمان) بنائے۔
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ 78|13
اور ہم ہی نے (دن میں) ایک نہایت روشن چراغ (سورج) بنایا۔
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ 78|14
اور ہم نے پانی سے لبریز بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا۔
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ 78|15
تاکہ ہم اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی اگائیں۔
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ 78|16
اور گھنے باغات۔
اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا 78|17
بےشک فیصلے کے دن (قیامت) کا ایک معیّن وقت ہے۔
يَّوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ 78|18
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ فوج در فوج آؤ گے۔
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا 78|19
اور آسمان کھول دیا جائے گا اور وہ دروازے ہی دروازے ہو جائے گا۔
وَّ سُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا 78|20
اور پہاڑ چلائے جائیں گے اور وہ بالکل سراب ہو جائیں گے۔