تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ نوح (71)

(11-20)

يُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا 71|11

وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا۔

وَّ يُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِيْنَ وَ يَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ يَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ 71|12

اور مال و اولاد سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں قرار دے گا۔

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا 71|13

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کی پروانہیں کرتے؟

وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا 71|14

حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح سے خلق کیا ہے۔

اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ 71|15

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہہ بر تہہ بنا ئے؟

وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا 71|16

اور ان میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا۔

وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ 71|17

اور تمہیں خاص طرح زمین سے اگایا ہے۔

ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْهَا وَ يُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا 71|18

پھر تمہیں اس میں لوٹائے گا اور پھر اسی سے (دوبارہ) نکالے گا۔

وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ 71|19

اور اللہ نے ہی تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا ہے۔

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا 71|20

تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں میں چلو پھرو۔