تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ الحاقہ (69)

(21-30)

فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ 69|21

وہ ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔

فِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ 69|22

یعنی) اس عالیشان بہشت میں ہوگا۔

قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ 69|23

جس کے تیار پھلوں کے خوشے جھکے ہوئے ہوں گے۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِي الْاَيَّامِ الْخَالِيَةِ 69|24

ان سے کہاجائے گا) کھاؤ اور پیو مزے اور خوشگواری کے ساتھ ان اعمال کے صلے میں جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کئے ہیں۔

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْ 69|25

اور جس کا نامۂ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا کہ کاش میرا نامۂ اعمال مجھے نہ دیا جاتا۔

وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْۚ 69|26

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کتاب کیا ہے؟

يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَۚ 69|27

اے کاش وہی موت (جو مجھے آئی تھی) فیصلہ کُن ہوتی۔

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّيْ مَالِيَهْۚ 69|28

ہا ئے) میرے مال نے مجھے کوئی فائدہ نہ دیا۔

هَلَكَ عَنِّيْ سُلْطٰنِيَهْۚ 69|29

آہ) میرا اقتدار ختم ہوگیا۔

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ 69|30

پھر حکم ہوگا) اسے پکڑو اور اسے طوق پہناؤ۔