وَ قَالَ الَّذِيْنَ (19)

سورۃ الشعراء (26)

(91-100)

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَ 26|91

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی۔

وَ قِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ 26|92

اور ان سے کہا جائے گا کہ تمہارے وہ معبود کہاں ہیں جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے؟

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَؕ 26|93

کیا وہ (آج) تمہاری کچھ مدد کرتے ہیں یا وہ اپنا ہی بچاؤ کر سکتے ہیں؟

فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ 26|94

پھر وہ معبود اور (یہ) گمراہ لوگ اس (دوزخ) میں اندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے۔

وَ جُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اَجْمَعُوْنَؕ 26|95

اور ابلیس اور اس کے سارے لشکر۔

قَالُوْا وَ هُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَ 26|96

اور وہ دوزخ میں باہم جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔

تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ 26|97

خدا کی قَسم ہم کھلی ہوئی گمراہی میں تھے۔

اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 26|98

جب تمہیں رب العالمین کے برابر قرار دیتے تھے۔

وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ 26|99

اور ہم کو تو بس (بڑے) مجرموں نے گمراہ کیا تھا۔

فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَۙ 26|100

نہ اب ہمارا کوئی سفارشی ہے۔