وَ قَالَ الَّذِيْنَ (19)

سورۃ الشعراء (26)

(71-80)

قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيْنَ 26|71

انہوں نے کہا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس پر قائم ہیں۔

قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ 26|72

ابراہیم نے کہا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا یہ تمہاری آواز سنتے ہیں۔

اَوْ يَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ يَضُرُّوْنَ 26|73

یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟

قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ 26|74

انہوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ داداؤں کو ایسے ہی کرتے پایا ہے۔

قَالَ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ 26|75

ابراہیم نے کہا کیا تم نے ان چیزوں کی (اصل حقیقت) دیکھی ہے کہ جن کی تم

اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ 26|76

اور تمہارے باپ دادا پرستش کرتے رہے ہیں؟ (کہ وہ کیا ہے؟)

فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّيْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِيْنَۙ 26|77

بہرکیف یہ سب میرے دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے۔

الَّذِيْ خَلَقَنِيْ فَهُوَ يَهْدِيْنِ 26|78

جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ پھر وہی میری راہنمائی کرتا ہے۔

وَ الَّذِيْ هُوَ يُطْعِمُنِيْ وَ يَسْقِيْنِۙ 26|79

اور وہ جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا بھی۔

وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ 26|80

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے۔