وَ قَالَ الَّذِيْنَ (19)

سورۃ الشعراء (26)

(51-60)

اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰيٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِيْنَ 26|51

ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لا رہے ہیں۔

وَ اَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِيْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ 26|52

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ کیونکہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَآىِٕنِ حٰشِرِيْنَۚ 26|53

پس فرعون نے تمام شہروں میں (لشکر) جمع کرنے والے (ہرکارے) بھیجے۔

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيْلُوْنَ 26|54

اور کہلا بھیجا کہ) یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔

وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآىِٕظُوْنَۙ 26|55

اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے۔

وَ اِنَّا لَجَمِيْعٌ حٰذِرُوْنَؕ 26|56

اور بےشک ہم پورے محتاط اور چوکنا ہیں۔

فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ 26|57

پھر ہم نے انہیں (مصر کے) باغوں اور چشموں

وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِيْمٍۙ 26|58

اور خزانوں اور شاندر عمدہ مکانوں سے نکال باہر کیا۔

كَذٰلِكَ١ؕ وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ 26|59

ایسا ہی ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنایا۔

فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِيْنَ 26|60

چنانچہ صبح تڑکے وہ لوگ (فرعونی) ان کے تعاقب میں نکلے۔