وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ 26|191
اور بےشک آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 26|192
اور بےشک یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل کردہ ہے۔
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُۙ 26|193
جسے روح الامین (جبرائیل) نے آپ کے دل پر اتارا ہے۔
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ 26|194
تاکہ آپ (عذابِ الٰہی سے) ڈرانے والوں میں سے ہو جائیں۔
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِيْنٍؕ 26|195
یہ کھلی ہوئی عربی زبان میں ہے۔
وَ اِنَّهٗ لَفِيْ زُبُرِ الْاَوَّلِيْنَ 26|196
اور یہ پہلے لوگوں کی کتابوں میں (بھی) ہے۔
اَوَ لَمْ يَكُنْ لَّهُمْ اٰيَةً اَنْ يَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ 26|197
کیا یہ نشانی اس (اہل مکہ) کیلئے کافی نہیں ہے کہ اس (قرآن) کو بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں۔
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِيْنَۙ 26|198
اور اگر ہم اسے کسی عجمی (غیر عرب) پر نازل کرتے۔
فَقَرَاَهٗ عَلَيْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِيْنَؕ 26|199
پھر وہ اسے پڑھ کر ان کو سناتا تب بھی وہ اس پر ایمان نہ لاتے۔
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِيْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَؕ 26|200
اسی طرح ہم نے اس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیا ہے۔